خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں گرد کا طوفان ،مختلف حادثات میں 77 ہلاک

بھارت میں گرد کا طوفان ،مختلف حادثات میں 77 ہلاک
نئی دہلی (ملت آن لائن) بھارتی ریاستوں اترپردیش اور راجستھان میں بارش اور گرد و غبار کے طوفان نے تباہی مچا دی۔ چھتیں، درخت گرنے اور دیگر حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی، سو سے زائد زخمی ہیں۔

راجستھان اور اتر پردیش میں بارش اور گرد و غبار کے طوفان نے گھروں کو تباہ جبکہ درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا۔

اتر پردیش میں قدرتی آفت کے نتیجے میں 46، راجستھان میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ دہلی میں بھی طوفان نے اثر دکھایا تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔