خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں گھوڑ ا خریدنے پر دلت نوجوان قتل

بھارت میں گھوڑ ا

بھارت میں گھوڑ ا خریدنے پر دلت نوجوان قتل

گجرات:(ملت آن لائن) بھارت ميں اونچی ذات كے ہندوؤں نے محض گھوڑا خريدنے پر حسد کی آگ میں جلنے کے بعد دلت نوجوان كو قتل كرديا۔ یہ واقعہ ضلع بھاؤ نگر میں پیش آیا جہاں گھوڑا خریدنے کی پاداش میں راجپوت ذات سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے کھیتی باڑی کرنے والے دلت کسان نوجوان کو بدترین تشدد کانشانہ بنا کر نہ صرف اسے موت کے گھاٹ اتارا بلکہ گھوڑے کو بھی مار دیا۔ پوليس كا كہنا ہے كہ اونچی ذات كے افراد نے 21 سالہ پرديپ راٹھور كو اس كے گاؤں ميں حملہ كركے ہلاك كيا، قتل کے الزام میں 3 مشتبہ ملزموں كو گرفتار كركے پوچھ گچھ كی جارہی ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں دلتوں کی نسل کشی
پرديپ كے والد كالو بھائی راٹھور نے دعویٰ كيا كہ جب سے ميرے بيٹے نے گھوڑا خريدا تھا اس وقت سے اونچی ذات كے راجپوت اس سے حسد کرنے لگے تھے اور ان لوگوں نے پرديپ كو دھمكی بھی دی تھی كہ اگر اس نے گھوڑا فروخت نہ كيا تو وہ اسے قتل كرديں گے۔
………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….سعودی عرب میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کا موبائل کوڈ کھولنا جرم قرار

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی وزارتِ قانون نے نئے منظور ہونے والے سائبر قانون میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کے موبائل بغیر اجازت کھولنا جرم قرار دے دیا ہے۔ سعودی عرب میں نیا قانون منظور ہوا ہے جس کے تحت میاں بیوی اب ایک دوسرے کا موبائل فون بغیر اجازت استعمال نہیں کرسکتے اور اگر کوئی بھی ایک فرد ایسی حرکت کرے گا تو اسے جاسوسی کا مجرم قرار دیا جائے گا جب کہ جرم ثابت ہونے پر اسے سزا بھی دی جائے گی۔
نئے قانون کے حوالے سے سعودی عرب کے مشیرِ قانون عبدالعزیز باتل کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں سے کسی ایک کا دوسرے کے موبائل فون کے کوڈ کو اس کی مرضی کے خلاف کھول کر چھان بین کرنا جاسوسی کے زمرے میں آئے گا جسے جرم تصور کیا جائے گا اور جاسوسی کے مرتکب فرد کو جج تعزیری سزا دینے کامجاز ہوگا جو کم سے کم ایک سال قید اور 500 ریال جرمانہ یا ایک ساتھ دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں، جرمانے کی شکل میں لی جانے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی مشیرِقانون کا کہنا تھا کہ میا ں اور بیوی کی ایک دوسرے کے لیے جاسوسی صرف موبائل فون تک ہی محدود نہیں بلکہ کمپیوٹر اور کیمروں کے ذریعے بھی ہوسکتی ہے اور ان سب آلات کے ذریعے جاسوسی پر بھی مذکورہ قانون لاگو ہوگا۔