خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں ہندوخاندان کا سومنات کے مندرکیلئے200 کلوسوناعطیہ

گجرات (آئی این پی)بھارت میں ایک ہندو خاندان نے سومنات کے مندر کیلئے 200کلو سونا عطیہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے رہائشی ایک ہندو خاندان سومنات مندر کے لیے 200کلو سونا عطیہ کر چکا ہے جس کی مالیت 60کروڑ روپے بنتی ہے ۔ گجرات کے رہائشی لکھی خاندان نے دس سال پہلے162 کلو سونا دیا تھا ۔ اب مزید 40کلو سونا دینے کا اعلان کیا ہے ۔ مندر کے داخلی دروازے ، پلرز ، چھتیں ، دیواریں سب سونے سے بنی ہیں ۔ سارے سونے کی قیمت 60 کروڑ روپے بنتی ہے ۔