خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نئی دہلی:(ملت آن لائن) نچلی ذات ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دلتوں کا احتجاج جاری، ہنگامے پھوٹ پڑے، پرتشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی جبکہ بھارت بند احتجاج اور تشدد کے پیش نظر فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
بھارت کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند کردئیے گئے، آگرہ میں توڑ پھوڑ کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوالیار میں دفعہ 144 نافذ کرکے کرفیو لگادیا گیا، مورینا میں ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا، میرٹھ میں تھانے کو جلادیا گیا، پٹنا میں مختلف مقامات پر ٹرینیں روک دی گئیں۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دلت کمیونٹی کے مظاہرین کو سلام پیش کرتے ہیں جو مودی سرکار کے خلاف اپنے حق کے لیے سرکوں پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 مارچ 2018 کو ازخود نوٹس لیتے ہوئے گرفتاریوں اور مجرمانہ مقدمات کا رجسٹرڈ معائنہ (ایس سی) اور شیڈول شدہ قبائلیوں (ایس ٹی) کی روک تھام کے مظالم کے ایکٹ 1989 کے تحت بند کردیا تھا۔