خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں 10 ماہ کی بچی کو چچا نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گاندھی نگر (ملت آن لائن + آئی این پی) بھارت میں چچا نے 10 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست گجرات کے ضلع جمنا گر کے گاؤں کنالوس میں پیش آیا جہاں ایک 30 سالہ مکیش ٹھاکر نامی شخص نے اپنے کزن کی 10 ماہ کی بچی کو زیادتی کانشانہ بناڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کاباپ گاؤ ں میں حجام کی دکان چلاتا ہے اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گزشتہ رات بچی کے باپ کاکزن اس کو سیر کرانے کیلئے گھر کے باہر لے گیا اور جب وہ 10 منٹ کے قریب واپس آیا تو بچی کو گھر والوں کے حوالے کر کے تیزی سے وہاں سے نکل گیا۔سب انسپکٹر نے مزید کہا کہ بچی رو رہی تھی اور جب والدین نے رونے کی وجہ معلوم کرنی چاہی تو انہوں نے بچی کے کپڑوں پر خون کے دھبے دیکھے جس کے بعد بچی کو جمنا گر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا ۔