خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں 27سالہ ماڈل نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی

احمد آباد (ملت + آئی این پی) بھارت میں 27سالہ ماڈل نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد شہر میں 27سالہ ماڈل خوشبو بھٹ نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ماڈل جودھپور میں اپنے والد منیش اور دادی کے ساتھ رہائش پزیر تھی جو ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی اینکر کے طورپر بھی ملازمت کر چکی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوشبو بھٹ نے کوئی تحریر نہیں چھوڑی تاہم تحقیقات جاری ہیں تاکہ خودکشی کی وجہ سامنے آسکے تاہم ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اس نے اپنے والد کیساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور پھر اپنے آپ کو کمرے میں بند کر لیا ۔خاندان کا کہنا ہے کہ خوشبو کے والد نے اسے زیادہ کھانا کھانے سے روکا تھا کیونکہ وہ شوگر کی مریضہ تھی تاہم اس بات پر وہ غصہ میں آگئی اور اٹھ کر کمرے میں چلی گئی ۔ جب کئی گھنٹوں تک اس نے کمرے کا دروازہ نہیں کھولا تو اہل خانہ ہمسائیوں کی مدد سے دروازہ توڑ کر اند ر داخل ہوئے جہاں وہ پنکھے سے جھول رہی تھی۔