خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں24گھنٹوں میں دوصحافیوں کا قتل

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں 24 گھنٹوں میں 2 صحافیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا،ایک صحافی کو ریاست بہار جبکہ دوسرے کو جھارکھنڈ میں نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے شہر سیوان میں ہندی اخبار ہندوستان کے بیورو چیف راج دیو رنجن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔دوسری طرف جھارکھنڈ میں میں ایک نیوز چینل کے صحافی35سالہ اکھلیش پرتاپ سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔بہار کے سیوان پولیس حکام کے مطابق ایک ریلوے پل کے قریب صحافی کو دو گولیاں ماری گئی ہیں۔ ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے تھے۔دوسرے صحافی کو جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ہلاک کردیا۔