خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت نےچینی سرحد پر100 ٹینک لگا دیئے

چین: (اے پی پی) چین کے ساتھ متنازع سرحد پر بھارت نے 100 ٹینک لگا دیئے، باہمی تعلقات متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت میں چینی سرمایہ کاری بھی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ گلوبل ٹائمز نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی فوج نے اپنے100 ٹینک لداخ میں متنازع چینی سرحد پر لگا تو دیئےہیں، مگر اس سے بھارت میں بڑھتی ہوئی چینی کمپنیوں کی سرمایا کاری متاثر ہو گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کو جلد از جلد غلط فہمیاں دور کرنا ہوں گی کیونکہ ٹینکوں کی تعیناتی کی اطلاعات سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے ساتھ ساتھ بھارت میں سرمایہ کاری میں دلچسی رکھنے والی چینی کمپنیوں کی بے اعتمادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینکوں تعیناتی کا مقصد کسی ممکنہ دھمکی سے بچنا تھا، تاہم اس کا زیادہ اثر ان چینی سرمایہ کارکمپنیوں پر ہو رہا ہے جو بھارت میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ ماہرین حیران ہیں ایک طرف بھارت چین کے ساتھ سرحد پر ٹینک تعینات کر رہا ہے اور دوسری چینی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے بھی سخت کوششیں کر رہا ہے۔