خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت نے اسرائیل سے ’اسپائک‘ میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کردیا

بھارت نے اسرائیل

بھارت نے اسرائیل سے ’اسپائک‘ میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کردیا

تل ابيب:(ملت آن لائن) بھارت نے اسرائیل سے 50 کروڑ ڈالر مالیت کا جنگی ساز و سامان خریدنے کا معاہدہ منسوخ کردیا۔ اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے باضابطہ مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 50 کروڑ مالیت کی ہونے والی ’اسپائک ڈیل‘ منسوخ کردی گئی ہے۔معاہدے کے تحت بھارت کو اسرائیل سے 8 ہزار اسپائک میزائل، اور 300 لانچرز کے علاوہ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم بھی خریدنا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ بھارت سے ایک ہفتہ پہلے منسوخ کیا گیا ہے۔ اسرائیل سے میزائل خریدنے کی صورت میں داخلی سطح پر میزائلوں کی تیاری کا پروگرام متاثرہوتا۔ اس لئے معاہدہ ہی ختم کردیا گیا ہے۔ بھارت کا اسرائیل سے جدید جنگی سامان خریدنے کا معاہدہواضح رہے کہ اسپائک سسٹم دنیا بھر میں صرف 26 ممالک استعمال کررہے ہیں اور بھارت نے مذکورہ ٹیکنالوجی حاصل طویل المدتی مذاکرات کے بعد حاصل کی تھی۔اسرائیل سے میزائل خریدنے کی صورت میں داخلی سطح پر میزائلوں کی تیاری کا پروگرام متاثرہوتا۔