خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت نے اڑی حملے کے الزام میں گرفتار دو پاکستانی طالب علموں کو حکام کے حوالے کردیا

لاہور (ملت + آئی این پی) بھارت نے اڑی حملے کے الزام میں گرفتار دو پاکستانی طالب علموں کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا‘ فیصل اعوان اور احسن خورشید کو بھارتی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے بے قصور قرار دیئے جانے کے بعد رہا کیا گیا‘ دونوں طالب علم غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے۔ جمعہ کو بھارت نے اڑی حملے کے الزام میں گرفتار دونوں پاکستانی طالب علموں کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا فیصل اعوان اور احسن خورشید کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ دونوں طالب علم غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے جنہیں بھارت نے اڑی حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے نے دونوں طالب علموں کو بے قصور قرار دے دیا جس کے بعد انہیں رہا کرکے پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔ (ن غ)