خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت نے معافی مانگ لی

نئی دیلی: (ملت+آئی این پی )آن لائن سامان بیچنے والی بین الاقوامی کمپنی ایمازون نے کینیڈا کی اپنی ویب سائٹ پر انڈین پرچم والے ڈور میٹ فروخت کرنے پر مافی مانگ لی ہے۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے اس پر سخت تنقید کی گئی تھی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایمازون اس کے لیے غیر مشروط معافی مانگے اور ان ڈور میٹس کی فروخت کو فوری طور پر روکے اگر معافی نہیں مانگی ایمازون کے حکام کے انڈین ویزے منسوخ کر دیے جائیں گے۔ جس کے بعد ایمازون نے اپنی ویب سائٹ سے اس پروڈکٹ کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔بھارت میں کمپنی کے نائب صدر امت اگراول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی بھارتی قوانین اور روایات کے احترام کے لیے پر عزم ہے۔انھوں نے کہا: ‘ایمازون نے نہیں بلکہ ایک تیسری پارٹی نے اس کی فروخت کے لیے کینیڈا میں انھیں سائٹ پر لسٹ کیا تھا، ایمازون کو اس پر افسوس ہے۔ انڈین جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ہماری قطعی کوئی نیت نہیں تھی۔یاد رہے گذشتہ برس بھی ایمازون پر بعض ہندو دیوی دیوتاں والی ایک ڈور میٹ فروخت کرنے کے لیے پیش کی گئی تھی جس پر بھی کافی تنازع ہوا تھا۔بھارت میں آن لائن سامان فروخت کرنے والی سب سے بڑی کمپنی فلپکارٹ ہے اور ایمازون کے ساتھ میں بازار میں شراکت داری کے تعلق سے اس کا جھگڑا چل رہا ہے۔