خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت نے نیوی گیشن سیٹلائیٹ کو خلاء میں زمیں کے گرد مدار میں چھوڑدیا

نئی دہلی:(اے پی پی)بھارت نے اپنے نیوی گیشن سیٹلائیٹ کو خلاء میں زمیں کے گرد مدار میں چھوڑدیا۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق 44.4میٹرطویل خلائی راکٹ پی ایس ایل وی سی 33کے ذریعے ساتویں نیوی گیشن سیٹلائیٹ آئی آراین ایس ایس ون جی کو کامیابی سے خلاء میں زمین کے مدار میں چھوڑا گیا۔بھارت اپنے علاقائی نیوی گیشن سیٹلائیٹ نظام کو وسعت دے رہاہے اورحالیہ اقدام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔