خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز نہ آیا

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز نہ آیا،گیدڑ بھبھکی دیتے اور روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ قرار دینے کی منصوبہ بندی ناقابل قبول ہے،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ قرار دینے کی منصوبہ بندی ناقابل قبول ۔گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ قرار دینے کی کوششیں کشمیر کے مختلف حصوں پر پاکستان کے قبضے کے غیر قانونی اقدام کو نہیں چھپا سکتیں اسے فوری خالی کرنا ضروری ہے ۔ترجمان نے کہاکہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی یکطرفہ کوشیں بالکل ناقبل برداشت ہیں۔