نئی دہلی:(آئی این پی)بھارت نے امریکی کمیشن کے ارکان کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا،مذہبی آزادی سے متعلق کمیشن کے وفد کو گزشتہ ہفتے بھارت کا دورہ کرنا تھا،امریکا کی جانب سے اظہارتشویش۔ بھارت نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کے وفد کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا،وفد کو گزشتہ ہفتے بھارت کا دورہ کرنا تھا، امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزے نہ دینے پر سخت مایوسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکاایسے معاملات بھارتی حکومت کیساتھ اٹھاتا رہا ہے، جان کربی نے کہا کہ کمیشن دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق کا جائزہ لیتا ہے۔