خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کا آبدوز کو مار بھگانے کا دعویٰ مسترد

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا نے پاکستان کی جانب اپنے پانیوں میں بھارتی آبدوز کو مار بھگانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی آبدوز کو پسپا کرنا آسان کام نہیں ہوتا،پاکستان نیوی کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ،پاکستان کے پانیوں میں کوئی آبدوز تعینات نہیں کی ،آپریشنل ضرورت کے مطابق آبدوزوں کی تعیناتی جاری رہے گی ،گوادر میں چینی بحریہ کی موجودگی پر نظرقریبی رکھے ہوئے ہیں او ر اس سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہیں۔جمعہ کو بھارتی میڈیاکے مطابق ایڈمرل سنیل لانبا نے نیوی ڈے کے موقع پر سالانہ بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گوادرپورٹ میں چینی بحریہ کی موجودگی کی نگرانی کررہے ہیں اوربھارت اس سے نمٹنے کیلئے تیا رہے ۔انھوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی آبدوز کو پسپا کرنا آسان کام نہیں ہوتا،پاکستان نیوی کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ۔ہم اپنی آبدوزوں کی آپریشنل ضروریات کے مطابق اور جہاں انکی ضرورت پڑے گی تعیناتی جاری رکھیں گئے ۔گوادر میں چینی بحریہ کی موجودگی پر نظرقریبی رکھے ہوئے ہیں ہم کسی بھی تعینات طاقت سے نمٹنے کیلئے مکمل صلاحیت اور اثاثے رکھتے ہیں۔ کب ایسا کرنا ہے ہمارے پاس اس سے نمٹنے کیلئے منصوبہ ہے ۔واضح رہے کہ 18نومبر کو بھارتی آبدوز نے پاکستا ن کے جنوبی پانیوں میں گھسنے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان نیوی نے اسے پسپا کرتے ہوئے واپس جانے پر مجبور کردیا۔