خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کا اسرائیل سے اربوں ڈالرکا دفاعی معاہدہ منسوخ

بھارت کا اسرائیل سے

بھارت کا اسرائیل سے اربوں ڈالرکا دفاعی معاہدہ منسوخ

نئی دہلی /تل ابیب(ملت آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظیم نیتن یاہو ایک بڑے تجارتی وفد کے ہم راہ اگلے ہفتے بھارت کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ اس چھ روزہ دورے کے دوران ان کے ہم راہ 130 اہم اسرائیلی کاروباری شخصیات بھی ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں ایک اعلیٰ اسرائیلی حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کووسعت دینے سے متعلق معاہدے ہوں گے، جب کہ اس دوران نیتن یاہو بھارت کو اسرائیلی دفاعی ساز و سامان کی فروخت کو بھی حتمی شکل دیں گے۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے ایشیا گیلاڈ کوہین کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والے اس چھ روزہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہو گی۔بھارتی وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارت اسرائیل سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 131 میزائل خریدے گا۔ بَرک نامی میزائل اسرائیل کے رافائل ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز کا تیار کردہ ہے اور یہ میزائل بھارت کے پہلے طیارہ بردار بحری بیڑے میں استعمال کیے جائیں گے۔ادھر بھارتی وزارت دفاع کے مطابق نئی دہلی نے اسرائیل سے پانچ سو ملین ڈالر کے ٹینک شکن میزائلوں کی خریداری منسوخ کر دی ہے۔ یہ ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل بھی اسرائیلی ہتھیار ساز ادارے رافائل ہی کے تیار کردہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ رافائل کمپنی کے متعدد اہم عہدیدار بھی اس دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم کے ہم راہ ہوں گے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے تاہم اس بابت مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔