خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کا اگنی دوم بیلسٹک میزائل کا تجربہ

نئی دہلی:(ملت+آئی این پی)بھارت نے خطے میں اسلحہ کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے 700کلو میٹر تک مار کرنے والے اگنی دوم بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا۔ منگل کے روز یہ تجربہ اڑیسہ میں کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی دوم میزائل کا تجربہ بھارتی فوج کی سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے تحت کیا گیا۔ میزائل 12تن وزنی ہے اور اس کی لمبائی 15میٹر بتائی گئی ہے۔اس سے قبل اس میزائل کا تجربہ رواں سال کے آغا زپر مارچ میں کیا گیا تھا۔میزائل ڈی آر ڈی او نے دیگر کے اشراک سے تیار کیا ہے۔