نئی دہلی:(اے پی پی)خطے کی چودھراہٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کا جنگی جنون پھر سر چڑھ کر بولنے لگا ، بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل اگنی ون بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔ بھارت کا جنگی جنون ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، غربت کا شکار بھارت نت نئے میزائلوں کے تجربات کرنے پر تلا ہے ۔ بھارت نے نیا اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایٹمی صلاحیت کے حامل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی ون کا تجربہ کامیاب رہا، یہ تجربہ اڑیسہ کے مقام پر کیا گیا ہے ۔ اگنی ون میزائل نو منٹ چھتیس سیکنڈ میں 700 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس سے پہلے بھارت نے ستائیس نومبر دو ہزار پندرہ کو اسی بیس سے اگنی ون میزائل کا تجربہ کیا تھا ۔