خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کا جنگی جنون، اسٹرٹیجک بیلسٹک میزائل اگنی 6 کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی:(ملت+اے پی پی) بھارت نے جوہری صلاحیت کے حامل اسٹرٹیجک بیلسٹک میزائل اگنی 6 کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ریاست اڑیسہ کی ٹیسٹ پنج بالاسور سے 4 ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل اگنی سکس کا کامیاب تجربہ کیا ہے ذرائع کے مطابق اگنی سکس سترہ ٹن وزنی ہے۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ میزائل تمام مقاصد پر پورا اترتاہے واضح رہے بھارت نے کچھ دن قبل ہی اگنی فائیو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔