خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کا سب سے بڑا کمیونیکیشن سیٹلائٹ جی سیٹ 11تیار ہوگیا

بھارت کا سب سے بڑا کمیونیکیشن سیٹلائٹ جی سیٹ 11تیار ہوگیا

بنگلور(ملت آن لائن) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے علاقے اسرو نے ملک کا سب سے بڑا کمیونیکیشن سیٹلائٹ جی سیٹ 11تیار کر لیا،جس کا وزن 5.6ٹن ہے اور یہ 500کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیاہے،سیٹلائٹ کورواں ماہ کے آخر تک لانچ کیا جائے گا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق کمیونیکیشن سیٹلائٹ جی سیٹ 11کو یورپی بین الاقوامی ایجنسی کے راکٹ ایرین۔5کے ساتھ ساؤتھ افریقہ کے فرنیچ گوئنامیں واقع کورو لانچ سائٹ سے بھیجا جائیگا،اس کے کامیاب تجربے سے ہندوستان میں انٹر نیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس میں تبدیلی آئیگی اور ڈیجیٹل انڈیا مہم مستحکم ہو گی۔ اسرو کے چیئرمین اے ایس کرن کمار نے بتایا کہ اسے رواں ماہ کے آخر تک لانچ کردیا جائیگا۔ اس سے بھارتکے تمام دیہات، قصبوں اور شہروں میں انٹر نیٹ کی اسپیڈ کافی تیز ہوجائیگی۔