خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کا پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ بین الاقومی سرحد کو سیل کرنے کا اعلان

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ بین الاقومی سرحد کو سیل کرنے کا اعلان کردیا۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں بارڈر سیکورٹی فورس اکیڈمی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ بین الاقومی سرحد کو سیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے بین الاقومی سرحد جلد سے جلد سیل کردیا جائے گا۔انھوں نے مشغولیت کے قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے بی ایس ایف کی تعریف کی اور کہاکہ اب بی ایس ایف کو پڑوسی ملک میں بھی ایک ادارہ سمجھا جاتا ہے ۔