خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کا یو این ایچ سی آرکومقبوضہ کشمیرجانےکی اجازت دینےسےانکار

بھارت:(اے پی پی) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر فوجی مظالم دنیا سے چھپانے کی کوشش سامنے آگئی ، بھارت نےیواین ایچ سی آرکومقبوضہ کشمیرکےدورےکی اجازت دینےسےانکارکردیا۔ بھارتی وزیر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمیشن نےمقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت مانگی تھی جو ہم ابھی نہیں دے سکتے ۔ یواین ایچ سی آربھارتی فوج کےہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرناچاہتاہے۔ اس معاملے سے متعلق وزیراعظم پاکستان نوازشریف نےاقوام متحدہ کےہائی کمشنربرائےانسانی حقوق کوخط لکھاتھا جس میں ان سے کشمیری عوام کے ساتھ انسانی حقوق کی پامالی کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالےحق خود ارادیت کے لیے آج ریفرنڈم مارچ کریں گے۔ وادی میں کل مساجد پر تالے اور نماز جمعہ کی ادائیگی روکے جانے کے بعد سے شدید کشیدگی ہے۔