خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کا 2 پاکستانی سفارت کاروں کو ویزا دینے سے انکار

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) کنٹرول لائن پرحالیہ کشیدگی کے تناظرمیں بھارت نے2 نامزد پاکستانی سفارت کاروں کو ویزادینے سے انکارکردیا، وزارت اطلاعات نے لندن،امریکا، جرمنی، ماسکو، ہانگ کانگ، ترکی اورمصرمیں پریس افسران اور پریس اتاشیوں کی تعیناتی کیلیے سمری منظوری کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس کوارسال کردی۔ وزارت اطلاعات کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے کے بعدان تعیناتیوں کیلیے انفارمیشن گروپ کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں سے بھارت کیلیے نامزد کیے جانیوالے پریس منسٹرطارق محمود، پریس اتاشی خواجہ معاذ کو تاحال بھارتی حکومت کی طرف سے ویزاجاری نہیں کیا گیا۔