خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کا 33 پاکستانی بوہرہ بچوں کو ویزہ دینے کا اعلان

بھارت کا 33 پاکستانی بوہرہ بچوں کو ویزہ دینے کا اعلان
نئی دہلی (ملت آن لائن) بھارت نے بوہرہ برادری کے ان 33 پاکستانی بچوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جنہیں اس برادری کے روحانی پیشوا نے بھارت آنے کی دعوت دی تھی ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ہم نے پاکستان کے 33 بوہرہ بچوں کو بھارت کا ویزا جاری کیا ہے جنہیں ان کے روحانی پیشوا نے مدعو کر رکھا ہے ۔ بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفصل سیف الدین ممبئی میں رہائش پذیر ہیں ۔