خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کو مسلمانوں سےچھٹکارادلانےکاوقت آگیا: وشواہندوپریشد

کانپور:(اے پی پی) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشدنے کہا ہے کہ بھارت کو مسلمانوں سے خالی کرانے کا وقت آگیا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وی ایچ پی کی رہنما سادھوی پراچی نے بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ چونکہ اب ہم نے کانگریس سے پاک بھارت کامقصد حا صل کرلیا ہے اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو مسلمانوں سے خالی کیا جائے اور ہم اس پر کام کررہے ہیں۔ سادھوی پراچی کو 1992ء میں بابری مسجد کی شہادت کے خلاف تحریک میں شرکت کی وجہ سے شہرت ملی اور وہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کرنے کے لیے بھی مشہور ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس سے پاک بھارت کا مشن پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے اس لیے اب ملک کو مسلمانوں سے چھٹکارا دلانے کا وقت آگیاہے۔