خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کی پانچ ریاستوں میں فروری اور مارچ میں انتخابات کا اعلان

بھارت:(ملت+اے پی پی) کی پانچ ریاستوں میں فروری اور مارچ میں انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا، ووٹوں کی گنتی گیارہ مارچ کو ہوگی۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب، اترکھنڈ، اترپردیش، گوا اور منی پور اسمبلیوں کی چھ سو نوے نشستوں کے لیے سولہ کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریںگے۔ اترپردیش کی چار سو تین نشستوں پر گیارہ فروری سے آٹھ مارچ کے دوران سات مرحلوں میں انتخابات ہونگے، منی پورمیں دو مرحلوں میں چار اور آٹھ مارچ جبکہ پنجاب، گوا اور اترکھنڈ میں ایک ہی بار ووٹنگ ہوگی، پنجاب اور گوا میں چار فروری اور اترکھنڈ میں پندرہ فروری کو ووٹنگ ہوگی۔