خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کے دلویربھنڈاری دوبارہ عالمی عدالت انصاف کے جج منتخب ہوگئے

بھارت کے دلویربھنڈاری دوبارہ عالمی عدالت انصاف کے جج منتخب ہوگئے
نیویارک: (ملت آن لائن) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کرسٹوفر گرین ووڈ کی دستبرداری کے بعد بھارت کے دلویر بھنڈاری دوبارہ عالمی عدالت انصاف کے جج منتخب ہوگئے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے دلویر بھنڈاری منگل کو 12مرتبہ رائے شماری سے قبل برطانوی امیدوارکی غیر متوقع دستبرداری کے نتیجے میں ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کے جج منتخب ہوگئے۔ کرسٹوفر گرین ووڈ کی دستبرداری کے بعد دلویر بھنڈاری جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی حمایت سے کامیاب قرار دیئے گئے۔ عالمی عدالت انصاف کے 4 دیگر جج پہلے ہی منتخب ہوچکے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ سید اکبر الدین کو دلویر بھنڈاری کی دوبارہ عالمی عدالت انصاف کے جج کے طور پر انتخاب کیلئے مختلف ملکوں کی حمایت کے حصول کیلئے کافی جدوجہد کرنا پڑی ہے۔