آزادی میں ان کی حمایت جاری رکھے گا،جب تک کشمیر بھارتی ظالمانہ قبضے سے آزاد نہیں ہوتا ، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت کرتا رہے گا۔ اس بات کا اظہار اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ان کی حمایت کا مستحکم عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ستمبر 2015ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے مشترجہ اجلاس سے خطاب کرے دوران تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے موقع کا واشگاف انداز میں اظہار کیا جو اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کشمیر پر اپنے موقف سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک اقوام متحدہ کے فورم پر کشمیر بارے منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کرایا جاتا اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس مسئلہ کو حل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے پاک بھارت مذاکراتی عمل کا ذکر کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے ساتھ مربوط مذاکراتی عمل شروع کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں،جنوبی ایشیاء میں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر مستحکم قیام امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مختلف فورمز پر پاکستانی مشن تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اقوام متحدہ کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے اقدامات شروع کرے۔ تقریب سے قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، روہیل ڈار، سردار ساور خان نے بھی خطاب کیا۔