خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کے صنعتی شہر ممبئی کو مون سون بارشوں نے ڈبو دیا

بھارت کے صنعتی شہر ممبئی کومون سون بارشوں نے ڈبو دیا شہرمیں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے، مختلف حادثات میں پینتیس افراد ہلاک اور پچپن سے زائد زخمی ہوئے۔

مون سون بارشوں نے ممبئی کوڈبو دیا، بدھ کے روز بارش کا زور ٹوٹ گیا لیکن اب بھی شہرمیں معمولات زندگی متاثرہیں، ہرجانب کئی کئی فٹ پانی موجود سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

کاروباری مراکز، دفاتر بند پانچویں روز بھی تعلیمی ادارے بندرہے، ریلوے ٹریکس پر پانی کی موجودگی کے سبب ٹرین سروس معطل ہے جبکہ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں انتظامیہ زندگی معمول پرلانے کی ہرممکن کوششیں کررہی ہے۔

حکام کے مطابق بارش اور ہواؤں کی وجہ سے مواصلاتی نظام متاثر ہوا، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں، دس روز میں 864 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ممبئی میں ہفتے تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔