خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: گائے کے گوشت پر ہنگامہ، امریکا کوتشویش

بھارت:(ملت+اے پی پی) میں گائے کے گوشت پر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر امریکا نےتشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت میں امریکی سفیرڈیوڈ سیپر اسٹائن کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو چاہیے کہ وہ اقلیتی گروہوں کی حفاظت یقینی بنائے ۔ امریکی سفیر نے بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر ہنگامہ آرائی ایک پریشان کن بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے مودی سرکار کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوںکی حفاظت کو یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب کا نام استعمال کرتے ہوئے بہت سی غیر سرکاری تنظیموں کو کام نہ کرنے دینا بھی مناسب بات نہیں ۔