خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: ہیگ کوڈ آف کنڈکٹ میں شامل ہوگیا،بھارتی میڈیا

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوکلیائی سپلائر گروپ میں بھارت کی رکنیت پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی وہ بلاسٹک میزائل کی توسیع کے خلاف ہیگ کوڈ آف کنڈکٹ میں شامل ہوگیاہے تاہم حکومت نے واضح کیا کہ اس سے بھارت کے سلامتی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزار ت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے بتایا ہے کہ بھارت نے ویانا میں سفارتی ذرائع سے کوڈ آف کنڈکٹ کے معاہدہ پردستخط کردئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ کوڈ آف کنڈکٹ ایک رضاکارانہ بین الاقوامی اعتماد او رشفافیت میں اضافہ کرنے والا نظم ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو لے جانے کے اہل بلاسٹک میزائلوں کی توسیع کو روکا جاسکے۔