خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: 23 سالہ خاتون کی اسپتال کے آئی سی یو میں عصمت دری

(اے پی پی)بھارتی خواتین تو اب اسپتال کے بستروں پر بھی محفوظ نہیں رہی، بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر بہادر گڑھ میں ایک 23 سالہ خاتون کی اسپتال کے آئی سی یو میں عصمت دری کردی گئی۔ بھارتی اخبار’دی ہندو‘ کے مطابق خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے چند گھنٹے قبل سیجیرین کے ذریعے ایک بچے کو جنم دیا ، خاتون کی حالت بگڑنے پر اسےانتہائی نگہداشت یونٹ ( آئی سی یو)میں داخل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق بہادر گڑھ کے نجی اسپتال براہم شکتی سنجیوامی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسپتال کے باہر صبح سویر ساڑھے تین بجے ایک شخص کار سے اتر ا اور سیدھا آئی سی یو میں گیا۔فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ICU کےاندر دوسرا شخص واقعے کے وقت سو رہا تھا۔ متاثر ہ خاتون کے ارد گرد کے بستر خالی تھے جس کی وجہ سے اس کا شور کو ئی سن نہیں پایا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو فوٹیج میں اسپتال سے نکلتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ کے متعلق اس وقت چلا جب متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا،جو خود بھی دہلی پولیس کا ملازم ہے۔پولیس ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مار رہی ہے۔