خبرنامہ انٹرنیشنل

بھا رت نے پاکستان کوتجارت کیلئے انتہا ئی پسند یدہ ملک قراردیدیا

بھا رت نے پاکستان کوتجارت کیلئے انتہا ئی پسند یدہ ملک قراردیدیا

نئی دہلی (ملت آن لائن) بھا رت نے پا کستان سے انتہائی پسند یدہ ملک کا در جہ واپس لینے کے امکان کو مسترد کر دیا۔ بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو باہمی تجارت کے حوالے سے انتہائیپسندیدہ ملک قرار دیئے جانے کا درجہ واپس لینے کیلئے کو ئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے، بھا رت نے عا لمی تجا رتی تنظیم کے قوا عد کے مطابق 1996میں پاکستان کو تجارت کیلئے انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دیا تھا تاہم پاکستان کی جانب سےبھارت کو یہ در جہ نہیں دیا گیا۔

……………………………….

اس خبر کو بھجی ہپڑھیے…ٹرمپ کی جلد بازی نے سب کچھ ڈبو دیا، فرا نسیسی میڈ یا کے انکشافات

پیرس (ملت آن لائن) فرانسیسی میڈ یا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا، پا کستان کے خلاف حالیہ اقدامات سے پر اپنا اثرو رسو خ کھو سکتا ہے،امریکا سے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا، فرانسیسی ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک کو یقین ہے کہ پا کستان افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے طالبان پر اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے، پا کستان امت مسلمہ میں واحد جوہری صلاحیت کا حامل ملک ہے لہذا امریکا کی یہ بھی خواہش ہےکہ اسےبھارت کے خلاف جنگ سے بھی روکا جا سکے اور ان ہتھیاروں کو انتہا پسند عناصر کے ہا تھ لگنے سے بھی بچایا جا سکے، امریکا ، پا کستان پر مرحلہ وار د با ? بڑھا رہا ہے تاہم پاکستان سے ایسے کام نہیں لیا جا سکتا، اگر بھارت کو افغانستان کے معاملات سے دور رکھا جائے تو یہ زیادہ ایم اقدام ہو گا، امریکی صدر کے بیانات کے بعد پاکستان کے اتحادی ملک چین نے سب سے پہلے اسلام آباد کی حمایت میں بیان جاری کیا، جب تک امریکا ، بھارت کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتا معاملات حل نہیں ہوں گے۔