خبرنامہ انٹرنیشنل

بیجنگ ، چین مئی میں اعلیٰ سطح فورم کی میزبانی کریگا

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ واقع ممالک میں 50ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے،یہ منصوبہ چین نے 2013ء میں تجویز کیا تھا ، منصوبے کو دنیا بھر سے 100سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کا تعاون حاصل ہو گیا ہے اور اس منصوبے کے گر د واقع 50ممالک نے تعاون کے سلسلے میں مختلف معاہدے بھی کئے ہیں ۔یہ بات قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے سربراہ ہی لی فینگ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر توقع سے زیادہ بہتر پیشرفت جاری ہے ، چینی حکومت نے اس منصوبے کی تجویز تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کے ذریعے ایشیاء کو یورپ اور ا فریقہ کے سا ملانے کیلئے پیش کی تھی ، علاقائی رابطوں کے جذبے کے تحت چین جدت پسندی ، بجلی ، ریل ، شاہراہوں اور مواصلات کے منصوبوں کے تحت حصہ لینے والے ملکوں کو قدیم تجارتی روٹ کے ذریعے آپس میں ملا رہا ہے جس سے چین کا مقصد ان ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنا ہے اور چین اس سلسلے میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر مئی میں بیجنگ میں ایک اعلیٰ سطح فورم کی میزبانی بھی کرے گا ۔