خبرنامہ انٹرنیشنل

بیلجئیم: شاپنگ مال بم کی اطلاع پرخالی

برسلز: (اے پی پی) بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک شاپنگ مال کو بم کی اطلاع پر خالی کرا لیا گیا ، سیکورٹی اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔ برسلز کے مرکزی علاقے میں انسداد دہشت گردی کا آپریشن جاری ہے ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخصسے دھماکہ خیز مواد بر آمد نہیں ہوا جبکہ شاپنگ مال کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔ بم کی اطلاع کے بعد متعدد میٹرو اسٹیشنز بند کر دیئے گئے اور شہر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔