برسلز:(آئی این پی)بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک چھاپے کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی گئی جس سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ جب کہ ایک مشتبہ ملزم بھی مارا گیا۔ بیلجیئم حکام داعش کے نیٹ ورک کا پتا لگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اور اسی سلسے میں ایک خالی اپارٹمنٹ کی تلاشی لی جانی تھی کہ ان پر اچانک فائرنگ کردی گئی۔سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ گزشتہ برس پیرس میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کی ایک کڑی ہے۔ پیرس حملوں میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے برسلز کے مضافاتی علاقے کو حفاظتی حصار میں لے کر دو مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔