برسلز:( اے پی پی )بیلجیئم میں داعش کی جانب سے دہشت گردی کے خدشے کے باعث تمام نیوکلیئرپلانٹس پرفوج تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نیوکلیئرپلانٹ کیڈائرکٹرکی جاسوسی کی اطلاعات سامنے آنے پراقدام کیاگیا۔ بیلجیئم میں نیوکلیئر پلانٹ کے ڈائریکٹر کی جاسوسی کی اطلاعات کے بعد تمام جوہری پلانٹس پرفوج تعینات کی جائے گی، و ز ا ر ت داخلہ کا کہنا ہے کہ فوج ایٹمی بجلی گھروں پرتعینات کی جائیگی،وزارت کا مزید کہنا ہے کہ فوج سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے تعینات کی جائے گی۔ وزارت کا مزید کہنا ہے کہ داعش کے حملے کے خطرے کے باعث یہ اقدامات لیے گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق ان نیوکلیئر پلانٹس پر ایک سو چالیس فوجی مقرر کیے جا رہے ہیں،وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پیرس حملوں کے دوران تفتیش کے بعد بیلجیئم کے نیوکلیئر پلانٹس پر حملوں کا اشارہ ملاہے۔