خبرنامہ انٹرنیشنل

بیلجیئم: ٹرین حادثہ؛3 افراد ہلاک 40 زخمی

برسلز :(اے پی پی) بیلجیئم میں ٹرین کے حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔ بیلجیئم کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلوے کے مینجر انرابل نے میڈیا کو بتایا کہ صوبہ سینٹ جارج سے میوس جانے والی مسافر ریل گاڑی مخالف سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ۔ انھوں نے کہا کہ حادثہ ترز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کراتے ہوئے ریلوے ٹریک کو آمدوفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔