خبرنامہ انٹرنیشنل

بیلٹ و روڈ منصوبے سے لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہو گا

بیجنگ (ملت + آئی این پی) شنگھائی سکیورٹیز نیوز نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ بیلٹ و روڈ منصوبے کی بتدریج پیشرفت کے پیش نظر توقع ہے کہ امسال سٹاک ایکس چینجوں کی فہرست پر شامل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہو گا ۔ہوا ٹائی سکیورٹیز کے تجزیہ کار ہی شن نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور توانائی کے شعبوں میں شامل کمپنیاں امسال بیلٹ و روڈ منصوبے سے مستفید ہونے والی کمپنیوں کے پہلے گروپ میں شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ وروڈ کے ساتھ بجلی کے سازوسامان کی بڑھتی ہوئی مانگ سے تقویت حاصل کرتے ہوئے توانائی آلات بنانے والی کی بیان الیکٹرک آپریٹس سٹاک کمپنی (ٹی بی ای اے ) نے 3بلین امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کے سمندر پار آرڈروں پر نئے دستخط کرنے کے ساتھ گذشتہ سال اپنے بین الاقوامی کاروبار میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔مزید برآں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبے کی کمپنیوں کے بارے میں بھی توقع ہے کہ امسال بھی ان کے اضافے میں بھی اضافہ ہوگا ،ایک سو سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں اوراداروں نے بیلٹ و روڈ منصوبے کی حمایت کی ہے ، قومی ترقی و اصلاحالت کمیشن کے سربراہ ہی لی فنگ نے سالانہ پارلیمانی اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کے درمیان تعاون کے قریباً 50معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں ،تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لئے چین مئی میں بیلٹ وروڈ منصوبے بارے اعلیٰ سطحی فورم کا انعقاد کرے گا ۔