خبرنامہ انٹرنیشنل

بین الاقوامی برادری داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں مدد کرے، ترکی

انقرہ: (ملت+اے پی پی) ترکی نے شامی شہر الباب میں داعش کے خلاف مزید فضائی کارروائی کے لئے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الباب میں ترک فورسز اور داعش کے عسکریت پسندوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادی شام میں داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک ان ممالک کی طرف سے ترک فورسز کو مدد فراہم نہیں کی گئی۔ ترکی نے اپنی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں فرات شیلڈ نامی آپریشن شروع کر رکھا ہے اور ابھی تک اس لڑائی میں اس کے36 فوجی مارے جا چکے ہیں۔