خبرنامہ انٹرنیشنل

بین الاقوامی عدالت نےکانگوکےسیاست دان کو18 برس کی قید سنا دی

ایمسٹرڈیم: (آئی این پی) ہالینڈ میں قائم خصوصی بین الاقوامی فوجداری عدالت نے افریقی ملک کانگو کے سیاستدان ڑاں پیئر بیمبا کو18 برس قید سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ میں قائم خصوصی بین الاقوامی فوجداری عدالت نے افریقی ملک کانگو کے سیاستدان ڑاں پیئر بیمبا کو18 برس قید سزا سنائی ہے۔ بیمبا جمہوریہ کانگو کے سابق نائب صدر رہ چکے ہیں۔ جنسی تشدد کے لیے قائم عالمی فوجداری عدلت سے سزا پانے والے وہ پہلے سیاستدان ہیں۔ بیمبا کو حالتِ جنگ کے دوران جنسی تشدد کے جرائم سرزد کرنے کا سامنا تھا۔ افریقی سیاستدان نے جرائم کا ارتکاب سن 2002 سے لے کر سن 2003 کے درمیان کیا تھا۔