خبرنامہ انٹرنیشنل

بیٹے کی شاندار تعلیمی کارکردگی پرفرط جذبات سے شاہ سلمان آبدیدہ ہو گئے

ریاض:(اے پی پی) شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اپنے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ راکان کی دارالحکومت ریاض کے اسکینڈری اسکولوں میں شاندار کامیابی پر اپنی خوشی ضبط نہ کرسکے اور بھری محفل میں بیٹے کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہوگئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کے ریاض میں اسکینڈری اسکول سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء طالبات کے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں دیگر بچوں کے والدین کی طرح شہزادہ راکان کی طرف سے ان کے والد بزرگوار شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شرکت ۔شاہ سلمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہاں صرف راکان کے والد کی طرف سے نہیں بلکہ تمام بچوں کے والدین کی حیثیت سے حاضر ہوا ہوں۔قبل ازیں شاہ سلمان نے اسکینڈری تعلیمی مراحل کی تکمیل کرنے والے طلباء سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اس وقت سے ان کی اولین ترجیح رہی ہے جب وہ ریاض کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔تقریب میں شہزادہ راکان نے اپنے والد کو تلوار پیش کی۔ بیٹے کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر شاہ سلمان آبدیدہ ہوگئے۔ تقریب میں شاہ سلمان بچوں، ان کے والدین، حکومتی عہدیداروں اور وزراء میں گھل مل گئے، جہاں طلباء نے شاہ سلمان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔