خبرنامہ انٹرنیشنل

بی ایس ایف کا بھارتی حدود سے2 پاکستانی کشتیاں پکڑنےکا دعویٰ

گجرات: (آئی این پی)بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف ) نے بین الاقومی سرحد پر بھارتی حدود سے 2انجن والی پاکستانی کشتیاں پکڑنے کا دعویٰ کیاہے ۔ہفتہ کو بھارتی میڈیاکے مطابق بی ایس ایف حکام کاکہنا ہے کہ انٹرنیشنل بارڈ پرگجرات کے ضلع کچ کے علاقے ہرامی نالہ سے پاکستان کی دو انجن والی لکڑی کی کشتیاں پکڑی گئی ہیں ۔بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار ماہی گیر پاکستانی علاقے میں فرار ہوگئے ۔