تائی پے: (اے پی پی)جنگ ویب ڈیسک…تائیوان کے شہر تائینان میں زلزلے سے منہدم ہونے والی کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔48گھنٹوں کے بعد ملبے سےنکالے جانے والے افراد میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تائینان کے میئر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد37ہو چکیں ہیں، تاہم انہوں نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے یہ تعداد ایک سو سے زائد بتائی ہے۔زلزلے کے بعد سے ایک سو سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔6عشاریہ 4کی شدت سے آنے والے زلزے میں زخمیوں کی تعداد پانچ سو سے زیادہ ہیں۔ تاہم سترہ منزلہ عمارت کے ملبے تلے اب بھی 100 سے زیادہ افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی رہائشی عمارت کے گرنے سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور لاپتہ افراد بھی اسی رہائشی عمارت کے ہیں ۔