خبرنامہ انٹرنیشنل

تائیوان نےغلطی سےسپرسونک میزائل چین کی جانب داغ دیا

تائی پے: (اے پی پی) تائیوان نے غلطی سے سپر سونک کیرئیر کلر میزائل چین کی جانب فائر کردیا۔ تائیوان کے نیوی حکام کا کہنا ہے کہ بحری بیڑے سے غلطی سے سپر سونک ایئرکرافٹ کیرئیر میزائل چین کی جانب فائر ہو گیا جو 75 کلو میٹر سفر طے کرنے کے بعد تائیوان کے زیر انتظام سمندری حدود میں ہی گر گیا۔ تائیوان کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ میزائل کیسے فائر ہوا لیکن یہ انسانی غلطی ہو سکتی ہے تاہم تائیوان کی بحریہ کے وائس ایڈمرل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جنوری میں چائنا سیپٹک ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی سائی ان ونگ کو تائیوان کا صدر منتخب کرنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ چین اور تائیوان 1994 میں خانہ جنگی کے بعد علیحدہ ریاستیں بن گئیں تھیں لیکن چین اب بھی تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے۔