خبرنامہ انٹرنیشنل

تائیوان کی پہلی خاتون صدرنےحلف اٹھا لیا

تائیپے:(اے پی پی) تائیوان کی نئی صدر سائے اِنگ وین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وین کی آزادی پسند جماعت ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کو جنوری میں ہونے والے انتخابات میں بے مثال پارلیمانی اکثریت حاصل ہوئی تھی۔ سائے اِنگ وین چین نواز نیشنلسٹ پارٹی کے 8 سالہ اقتدار کے بعد حکومت میں آئی ہیں۔ اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے چین کے ساتھ ’مثبت ڈائیلاگ‘ کی ضرورت پر زور دیا۔ وین سائے اِنگ تاہم ’ون چائنہ‘ پالیسی کی مخالف ہیں۔ امریکا نے خاتون صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔