دوشنبے ۔ (ملت آن لائن) وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان میں تقریباً 4 ارب امریکی ڈالر سے تعمیر ہونے والے انتہائی بڑے آبی ڈیم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس ڈیم سے حاصل ہونے والی بجلی جہاں تاجکستان کے 90 لاکھ افراد کی ضروریات پوری کرے گی وہیں افغانستان کو بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ بڑا ڈیم دریائے وَخش پر تعمیر کیا گیا ہے جس کے بند کی اونچائی 335 میٹر ہے۔ اپنی تکمیل پر یہ دنیا کا سب سے بلند ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم ہو گا۔ اس ڈیم کی 6 ٹربائنز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ بقیہ 3 تین ٹربائنز کی تکمیل پر یہ ڈیم 3600 میگا واٹ بجلی پیدا کر سکے گا۔