خبرنامہ انٹرنیشنل

تامل ناڈو، سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ، 10 افراد ہلاک

تامل ناڈو: (ملت+اے پی پی) سمندری طوفان وردہ نے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تباہی مچادی ۔ طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے ہونے والے حادثات میں دس افراد ہلاک ہوگئے ۔ سمندری طوفان وردہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور طوفانی بارشوں کے ساتھ تامل ناڈو کے ساحلوں سے ٹکرایا ۔ ہزاروں درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے ۔ مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ۔ گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔ گاڑیاں کئی فٹ دور جاگریں ۔ طوفان کی وجہ سے آندھرا پردیش میں بھی بارشیں ہورہی ہیں ۔ دس ہزار افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کرنا پڑا ۔ تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں مختلف حادثات میں دس افراد ہلاک ہوگئے ۔ چنائے ائیرپورٹ میں پروازیں بارہ گھنٹے بعد بحال کردی گئیں ۔ بنگلور میں بھی بارشیں ہوئی ہیں ۔ سمندری طوفان وردہ آج جنوبی گووا سے گزرے گا ۔