خبرنامہ انٹرنیشنل

تامل ناڈو میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے پر طالبہ کی خودکشی

تامل ناڈو میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے پر طالبہ کی خودکشی
نئی دہلی:(ملت آن لائن) بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ طالبہ نے نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد مبینہ طور پر اپنے کمرے میں خود کشی کر لی، اطلاع ملنے پر مشتعل طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس میں توڑ پھوڑ کی اور فرنیچر جلا دیا۔ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کی تذلیل کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ یونیورسٹی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔