خبرنامہ انٹرنیشنل

تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جیا للیتا چنئی میںانتقال کرگئی

بھارتی ریاست:()ملت+اے پی پی) تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جیا للیتا چنئی کے اسپتال میں انتقال کر گئی ہیں۔ اڑسٹھ سالہ جیا للیتا کچھ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھیں اور کل انھیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ اس سے قبل جیا للیتا نے رواں سال 23 مئی کو چھٹی مرتبہ تامل ناڈو کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔وہ پہلی مرتبہ 1991ء میں وزیراعلیٰ بنی تھیں۔ سیاست میں آنے سے پہلے جیاللیتا تامل فلموں کی مشہور ہیروئن تھیں اور تامل ناڈو میں جیا للیتا کو ان کے مداح ’’اماں‘‘ کہتے تھے۔ جیا للیتا کے انتقال کی خبر سنتے ہی چنئی میں ان کے مداح غم میں ڈوب گئے ہیں۔